لاہور سے دربار سلطان باہو تک کاسفر
حضرت باہو سلطان کادربار ضلع جھنگ کے نواحی قصبے میں واقع ہے، جہاں ہرسال اسلامی سال محرم کے سات تاریخ سے لے کر دس تاریخ تک بلاشبہ ہزاروں عقیدت مند وہاں کارخ کرتےہیں۔ لاہور سے تقریبا ۳۲۰ کلومیٹر تک کا سفرہے جو آپ موٹروے کے ذریعے آسانی سے کرسکتے ہیں اور شورکوٹ انٹرچینج سے تقریبا ۳۰ کلومیٹر دور واقع ہے۔ روڈ کی حالت کہیں کہیں سے تھوڑی خراب ہے لیکن مجموعی طور پہ ٹھیک ہے۔ اور لاہور سے اگر آپ صبح کے وقت نکلیں تو شام تک آسانی سے واپس لاہور پہنچا جاسکتاہے اگر راستے میں اور کوئی پلان نہیں ہیں۔ کیوں کہ آپ اور کوئی سیر کی قابل ذکر جگہ نہیں ہے، ماسوائے دریائے چناب کا کنارہ جو کہ باہوبرج راستےمیں ہی آتا ہے اور ماسوائے ڈھابوں کے اور کوئی چیز نہیں ہے۔ دوپہر یاشام کے کھانے کیلئے شورکوٹ شہر میں رکاجاسکتاہے۔ جہاں پہ آپ کو اچھے کھانے کیلئے دو تین جگہ ہیں۔ وہاں سےآپ واپسی فیول ٹینک فل کروالیں اگر آپ لاہور عبدالحکیم موٹروے پہ سفر کرنا چاہتے ہیں۔کیوں کہ پوری موٹروے پہ آپ کو سٹاپ اوور نہیں ملتے اگرچہ پٹرول پمپ موجود ہے لیکن کوالٹی کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔