دو چار گالیاں عمران خان کو دے کر اگر کچھ اضافی رقم ہمارے پیٹ میں چلی جائے تو کچھ گھاٹے کاسودا نہیں ہے
جی ایس ٹی کی مد میں آپ کو کتنالوٹاجارہاہے اور کس طرح کے حربے استعمال کیے جارہےہیں، عام جگہوں سے لیکربڑی سپرمارکیٹ تک۔
اس بارے میں حکومتی ادارے کیاکررہے جن کی یہ ذمہ داری ہے؟ اور آپ بطور عوام اپنے طور پہ کیا کرسکتےہیں ان چوروں کے خلاف جوعمران خان کو گالی دے کے آپ کو زیادہ سے زیادہ چونالگانے کی کوشش کررہےہیں۔
FBR نے واضح کردیاہے کہ وہی سپلائر سیلز ٹیکس جمع کرنے کامجاز ہے جو ہمارے ساتھ رجسڑڈ ہے اور اس کاسیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر رسید پہ بھی پرنٹ ہو۔ اس کے علاوہ جو بھی کسٹمر سے ٹیکس اس مد میں لے گا وہ قانون کی خلاف ورزی کامرتکب ہوگاجو کہ پاکستان کےقانون کے مطابق قابل تعزیر جرم ہے،جس کے باقاعدہ سزامقررہے۔ اگر کسی نے بھی سیلز ٹیکس نمبر کی بجائے نیشنل ٹیکس نمبر رسید پہ پرنٹ کیاہوا ہے تو وہ جی ایس ٹی لینے کا مجاز نہیں وہ صرف اپنے کسٹمر ز کو دھوکا دے رہاہے، جس کی بہت سی مثالیں انٹرینٹ کی زینت بن چکی ہیں ، جن سے میں کچھ ہم نیچے آپ کو دکھارہےہیں تاکہ آپ کو علم ہوسکے، اور سچے پاکستانی ہونے کاثبوت دیتے ہوئے اس کو آگے بھی شئیر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کو جان سکیں۔
تھوڑی سی تحقیق آپ خود بھی کرسکتے ہیں کیونکہ موبائل انٹرنیٹ اگر آپ فیس بک ، یا یوٹیوب کیلئے استعمال کرسکتے ہیں تو اپنے فائدے کیلئے بھی کریں ، آپ کی سہولت کیلئے نیچے لنک دیئے گئے ہیں وہاں جاکر آپ خوداس کو چیک کریں اگر آپ کوکوئی شک ہواور دیے گئے فون نمبر پر شکایت کا اندراج کروائیں جو کہ بالکل مفت ہے۔
ایک اور کمال کی بات کہ بہت سے ریسٹورنٹس مالکان نے رسید پہ غلط ٹیکس نمبر پرنٹ کیاہوا ہے تاکہ گاہک مطمئن ہوجائے اور ان کاکام چلتارہے۔ جس میں ایک جو کہ نظروں میں آیاہے وہ فیصل آباد کامشہور فیملی ریسٹورنٹ ہے جس کانام شہریار ہے۔ ان کی رسید پہ جو نمبر پرنٹ ہیں وہ ایف بی آر کی ویب سائٹ سے تصدیق ہی نہیں ہوتے اور اوپر سے پانچ فیصد اضافی سروس چارجز کے نام پہ بھی چارج کررہےہیں۔ او اللہ کے بندو گاہک خود کھانا لے کے آئے تو آپ نے بزنس کس لیے شروع کیاہے جب آپ کے ملازمین کو تنخواہیں ہی گاہکوں نے دینی ہیں۔
Yesterday I went to Gloria Jeans located near Askari 10 with my cousin. The slip didn’t have STN (Sales Tax Number), and…
Posted by Waleed Shahid on Sunday, August 4, 2019
How come restaurants charge Sales Tax on NTN when it should be STRN! it never reaches Govt. and still customers are…
Posted by Hameed Tareen on Sunday, August 4, 2019
Don’t blame muree as here also they are charging 5% extra amount for service charges😜😜. 16% GST
Posted by Asif Shahzad Baloch on Friday, June 21, 2019